Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر زیر گردش انتخابی شیڈول جعلی قرار دے دیا

ترجمان کے علاوہ کسی بھی منسوب بیان پر توجہ نہ دی جائے، الیکشن کمیشن
شائع 10 دسمبر 2023 03:12pm
الیکشن کمیشن آف پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان

ترجمان الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے الیکشن شیڈول کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترجمان کے علاوہ کسی بھی منسوب بیان پر توجہ نہ دی جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر الیکشن کمیشن کے حوالے سے مختلف بیانات زیر گردش ہیں، آج ایک معروف اخبار کی جانب سے بھی عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن سے منسوب بیان شائع کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی، ترجمان الیکشن کمیشن کے بیان کے علاوہ کسی بھی منسوب بیان پر توجہ نہ دی جائے اور نہ ہی ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان سمجھا جائے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول سے متعلق بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش الیکشن شیڈول بھی جعلی ہے، الیکشن کمیشن نے تاحال کوئی الیکشن شیڈول جاری نہیں کیا۔

ECP

election schedule

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election Schedule 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div