Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورہ آسٹریلیا پر پاکستان کو شدید دھچکا، ابرار احمد باہر

ابرار احمد کی جگہ ٹیسٹ سیریز کون کھیلے گا؟
شائع 10 دسمبر 2023 04:16pm

دورہ آسٹریلیا پر پاکستان کو شدید دھچکا لگا ہے، پاؤں کی انجری کے شکار لیگ اسپنر ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

انجری کے باعث ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہے، ان کی جگہ آف اسپنر ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی ساجد خان پرتھ روانہ ہوں گے۔

ساجد خان کو بائیں ہاتھ کے بلے باز ہونے کی بنا پر موقع دیا گیا ہے، ساجد خان اب تک سات ٹیسٹ میں 22 شکار کرچکے ہیں۔

test series

Injury

Pakistan vs Australia

Sajid Khan

abrar ahmed