Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

خوشحال پاکستان ضروری ہے، زیادتی کے ازالے کیلئے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا، نواز شریف

ہمارے دور میں بجلی اور گیس کی کمی نہیں تھی، سی پیک بڑی تیزی سے چل رہا تھا، سابق وزیراعظم
شائع 11 دسمبر 2023 06:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ترقی کرتا معاشرہ اور خوشحال پاکستان بہت ضروری ہے، پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کے لیے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا، ذاتی ترقی کے لیے نہیں عوامی فلاح کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے ملتان ڈویژن سے ٹکٹ امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک بہت پیچھے چلا گیا، اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے، دنیا بہت آگے چلی گئی اور ہم پیچھے رہ گئے، پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے، پاکستان وہ مقام حاصل نہیں کرسکتا جس کے لیے حاصل کیا گیا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ اس ملک کو دنیا میں منفرد مقام حاصل کرنا تھا، 1967 میں مجھے میرے والد نے غیر ملکی دوروں پر بھجوایا، اس زمانے میں لوگوں میں کام کرنے کا جذبہ تھا، 2017 میں ہماری حکومت اچھی جارہی تھی، لوگ خوش تھے، ہمارے دورمیں بجلی اور گیس کی کوئی کمی نہیں تھی۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی اور بے روزگای کا خاتمہ کیا تھا، سی پیک بڑی تیزی کے ساتھ چل رہا تھا اور ملک میں موٹرویز بن رہی تھی، ہمارے دور میں بجلی اور گیس کی کوئی کمی نہیں تھی، ہم نے پاکستان کو خوشحالی کی ڈگر پر ڈالا تھا، مخالفین حسد کررہے تھے کہ 2018 کے شفاف الیکشن ہوئے تو ن لیگ جیتے گی، قوم جاننا چاہتی ہے ترقی کا سفر رکا کیوں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جنہوں نے رابطہ توڑوایا ان کا بھی شکریہ کہ انہوں نے نہ جانے ایسا کام کیوں کیا؟ ہم نے اپنے ملک کے ساتھ خوڈ بڑی زیادتی کی ہے، شاید اس غلطی کے ازالے کا وقت آرہا ہے، ملک کو اسی جگہ پر لے جانا چاہیئے جس کا وہ مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کوشش کرے گی کہ میرٹ پر تمام فیصلے ہوں، ازالہ چاہتے ہیں تو اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا، ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیئے، ملک نے بہت برداشت کیا ہے، قوم پریشانی کے عالم میں ہے، پریشانی کی حالت سے باہر نکالنا ہے اور عبادت سمجھ کر قوم کی خدمت کرنی ہے، خوشحال پاکستان بہت ہی ضروری ہے، ترقی و خوشحالی کی طرف چلتا معاشرہ ہو تو سب خوش ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

العزیزیہ ریفرنس: ن لیگ کی قانونی و سیاسی ٹیموں نے سر جوڑ لیے، نواز شریف کی وکلاء سے مشاور

من پسند افراد کو ٹکٹ دینے کا الزام، ن لیگ کے رہنما پارٹی رکنیت سے مستعفی

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

shahbaz sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Parliamentary Board of Muslim League (N).

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div