Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

کنٹونمنٹ بورڈز کی پراپرٹی ٹیکس کی وصولی غیر قانونی قرار

18ویں ترمیم کے بعد کنٹونمنٹ بورڈز کے لیے گئے ٹیکس رہائشی واپس لے سکتے ہیں، عدالت
شائع 14 دسمبر 2023 07:00pm
سندھ ہائیکورٹ : فوٹو۔۔۔ فائل
سندھ ہائیکورٹ : فوٹو۔۔۔ فائل

سندھ ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈز کی پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کےخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد کنٹونمنٹ بورڈز کے لیے گئے ٹیکس رہائشی واپس لے سکتے ہیں۔

عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈز کے وکیل کی استدعا پر فیصلہ 30 دن کے لیے معطل کردیا ہے۔ وکیل کنٹونمنٹ بورڈز نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہے مہلت دی جائے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ترمیم کے بعد کنٹونمنٹ بورڈز کو پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا اختیار نہیں ہے، ترمیم کے بعد پراپرٹی ٹیکس کی وصولی لوکل گورنمنٹ کرسکتی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ کنٹونمنٹ بورڈز کو پراپرٹی ٹیکس کی وصولی سے روکا جائے۔

درخواست میلنیم شاپنگ، فیصل کنٹونمنٹ بورڈز کے رہائشیوں کی جانب سے دائر کی گئی۔ 31 دسمبر 2018 کو کنٹونمنٹ نے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

Local bodies

Income Tax

Sindh High Court

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Karachi Cantonment Board