Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ

آٹو موبیل کی پیداوار میں 48.94 فیصد کی بڑی کمی ہوئی، ادارہ شماریات
شائع 16 دسمبر 2023 11:18am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

قومی ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کے 4 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر2023 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال کے چار ماں کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.08 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے چار ماہ میں کاٹن یارن کی پیداوار میں 24.73 فیصد اور کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں 14.73 فیصد کی کمی ہوئی۔

اس کے علاوہ چار ماہ میں لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 2.04 فیصد جب کہ آٹو موبیل کی پیداوار میں 48.94 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گارمنٹس کی پیداوار میں 26.52 فیصد، پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 7.55 فیصد، فرٹیلائزرز کی پیداوار میں 8.91 اور سیمنٹ کی پیداوار میں 7.10 فیصد کا اضافہ بھی ہوا۔

Pakistan Bureau of Statistics

Automotive Industry

Bureau of statistics Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div