Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

چیف الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے سے انتخابات تاخیر کا شکار ہوں گے، بیرسٹر گوہر

الیکشن کمیشن نے ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات پر کوئی اعتراض نہیں کیا، چئیرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2023 02:22pm
We do not support the demand for resignation of the Chief Election Commissioner: Barrister Gohar

پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا،یہ خدشہ تھا کہ انتخابی نشان بلا کیا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین شپ کا فیصلہ بڑا مشکل تھا، میں بانی چیئرمین کا نمائندہ ہوں، بانی چئیرمین کے باہر آتے ہی عہدے واپس کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں شکایات دینے والے پلانٹڈ لوگ ہیں، شکایت کنندہ پی ٹی آئی کا حصہ ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 8 لاکھ 37 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، الیکشن کمیشن میں جو درخواست گزار آئے وہ پلانٹڈ لوگ تھے، ہماری آن لائن ایپ موجود ہے جس میں تمام ممبرز موجود ہیں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ عدالت سے امید ہے انصاف ہوگا اور فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبے کی حمایت نہیں کرتے، الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے سے انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔

Barrister Gohar Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div