Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
28 Shawwal 1445  

ایک ماہ تک چینی بالکل استعمال نہ کرنے والوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے

چینی انسانی صحت کیلئے ہر طرح سے مضر ہے، طبی ماہرین
شائع 26 دسمبر 2023 11:55am
تصویر: ہیلتھ شاٹس
تصویر: ہیلتھ شاٹس

طبی ماہرین چینی کو انسانی صحت کا دشمن قرار دیتے ہیں، یہ نہ صرف دانتوں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ وزن کو بھی بڑھاتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ چینی کھانے سے موٹاپا، ذیابیطس، دل کی بیماریاں اور میٹابولک خرابیاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

اپنی غذا سے چینی کو حذف کرنا یا اس کے استعمال کو کم کرنا انسانی صحت کو ہر طرح سے بہتر بنا سکتا ہے۔

ایک ماہ تک چینی کو اپنی غذا میں شامل نہ کرنا انسانی صحت کو یہ فوائد دے سکتا ہے۔

وزن میں کمی

ایک ماہ تک چینی کا استعمال نہ کرنے یا کم کرنے سے وزن میں واضح کمی آتی ہے۔ یہ نہ صرف کیلوریز کو ختم کرے گا بلکہ ضرورت سے زیادہ کھانے کی عادت کو بھی دور کرے گا۔

بلڈ شوگر کنٹرول

ایک ماہ تک چینی کو استعمال نہ کرنا خون میں شکر کی سطح کو مستحکم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ عادت ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات کو باآسانی کم کرسکتی ہے۔

دانتوں کی صحت

چینی سے پرہیز منہ کی صحت کو بہتر بنانے اور کیویٹیز اور مسوڑھوں کی بیماری کے خطرات کو کم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

دائمی بیماریوں کے خطرات میں کمی

طبی ماہرین کے مطابق چینی کا استعمال کم کرنے سے دل کی بیماری جیسے دائمی امراض کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

جلد کی صحت

زیادہ چینی کا استعمال مہاسوں اور جلد کے دیگر مسائل سے منسلک ہوتا ہے۔ ایک ماہ تک چینی کو ترک کرنا جلد کی صحت میں بہتری کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔

صحت

sugar

lifestyle

routine

DAILY ROUTINE

Weight management

healthy skin

30 days

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div