Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سرکاری افسران اور ملازمین کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد

اسلام آباد میں مانیٹرنگ ٹیموں نے امیدواران کا تشہیری مواد ہٹانا شروع کر دیا
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 06:09pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2024 کے پیش نظر سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن نے سرکاری افسران اور ملازمین کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ریٹرننگ افسران کی اجازت سے مشروط کر دی گئیں جبکہ ضلعی افسران ڈی آر او سے چھٹیوں کی اجازت نامے کے پابند ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ صوبائی سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹس کے افسران پہلے چیف سیکرٹری سے چھٹی منظور کروائیں گے، چھٹیوں کی حتمی منظوری ڈی آر او سے حاصل کی جائے گی،

الیکشن کمیشن کی ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ 19 ویں گریڈ تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ڈی آر او سے چھٹی منظور کروائیں گے تاہم گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے افسران کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے چھٹی کی منظوری لینا ہو گی۔

مزید پڑھیں

ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی مدد میں کتنی رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی؟

الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں پر اعتراضات انتخابی نتائج کے بعد سننے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

دوسری جانب ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہوگئی ہیں۔ اسلام آباد میں امیدواران کا تشہیری مواد ہٹانا شروع کردیا۔ اس وقت تمام اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہیں۔

امیدواران کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد میں تشہیری ہورڈنگز لگائے گئے تھے۔

ECP

اسلام آباد

advisory

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

election activities

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div