ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے چینلز کیخلاف پیمرا کو خط لکھ دیا
پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرائے، خط
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کے خلاف ایکشن کیلئے چیئرمین پیمرا کو خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بعض چینلز پول سروے نشر کر رہے ہیں، ضابطہ اخلاق کے مطابق اس کی ممانعت ہے۔
خط میں کہا گیا کہ میڈیا کو پولنگ اسٹیشن اور حلقوں سے سروے اور پول کرانے سے روکا گیا ہے، یہ سرگرمیاں ووٹر پر اثر انداز ہوتی ہیں اور الیکشن عمل میں خلل ڈالتی ہیں۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرائے۔
PEMRA
Election Commission of Pakistan (ECP)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.