Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد ہونے کی تفصیلات جاری کردیں
شائع 01 جنوری 2024 02:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد ہونے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد ہونے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کیلئے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور ریٹرننگ افسران نے 6 ہزار 449 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور اور ایک ہزار 24 کے کاغذات مسترد کیے۔

صوبائی اسمبلیوں کیلئے 18 ہزار 478 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، چاروں صوبوں میں 2 ہزار 216 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے اور چار صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے 16 ہزار 262 امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کے 521، اسلام آباد کے 93، سندھ کے 166 امیدواروں، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 152، بلوچستان سے 92 سیٹوں پر امیدواروں کے کاغذات رد ہوئے۔

اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی سے 943، سندھ اسمبلی 520، کے پی اسمبلی 367، بلوچستان سے 386 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 252 خواتین کے کاغذات مسترد ہوئے۔

Election 2024

nomination papers reject

Election Jan 1 2024