کراچی : تاجر سے 2 کروڑ کا بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار
ایک گرفتار ملزم کی والدہ اور بہن تاجر کے گھر میں کام کرتی تھیں، پولیس
کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین بھتہ خوروں کی گرفتار کرلیا، ملزمان نے تاجر سے دو کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون سم اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کےخلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ درج تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 27 دسمبر کو تاجر کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی تھی۔ گرفتار ملزم محمد عامر کی والدہ اور بہن تاجر کے گھر میں کام کرتی تھیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔