Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سام سنگ گلیکسی ایس 24 کی مرمت کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی

آنے والا سام سنگ گلیکسی ایس 24 الٹرا ٹائٹینیم مرکب سے بنا ہے جو زیادہ پائیدار ہوگا
شائع 08 جنوری 2024 11:01am

اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ’سام سنگ‘ کی گلیکسی سیریز کی قیمتوں کی طرح ان کی مرمت پر آنے والے اخراجات بھی ہوش اُڑانے والے ہیں۔

سام سنگ جہاں مصنوعی ذہانت والے فیچر کے حامل گلیکسی ایس 24 سیریز کی رونمائی کی تیاری کررہا ہے وہیں اس کی مرمت پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات لیک ہوگئے ہیں۔

ممکنہ خریداروں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ گلیکسی ایس 24 کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی لیکن مرمت اور ہارڈ ویئر کی تبدیلی پر آنے والی لاگت کا سُن کر یقینناً استعمال کرنے والوں کے ہوش اڑجائیں گے۔

سلووینیا میں موبائل فونز کی مرمت کا کام کرنے والی قابل اعتماد ورکشاپ ’موبیسٹیکلا‘ نے اس فون کے اسپیئرپارٹس کی تصاویر شیئرکی ہیں ۔اگرچہ گلیکسی ایس 24 کی سرکاری قیمتوں کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے، لیکن اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ مرمت کے اخراجات بہت زیادہ ہوں گے۔

مثال کے طور پر گلیکسی ایس 24 الٹرا کی ٹوٹی اسکرین کو تبدیل کروانا رکھنا یا ٹھیک کروانا پڑے تو ممکنہ طور پر € 375 یعنی پاکستانی رقم میں ایک لاکھ 13 ہزار روپے سے زائد کرچ کرنا پڑیں گے۔

امکان ہے کہ آنے والا سام سنگ گلیکسی ایس 24 الٹرا ٹائٹینیم مرکب سے بنا ہے جو زیادہ پائیدار ہوگا اور ٹوٹنے کے امکانات بہت کم ہوں گے۔

گلیکسی ایس 24 سیریز ڈیوائسز ایکسینوس 2400 چپ سیٹ کے ذریعہ چلیں گی تاہم ،کچھ مارکیٹوں ، جیسے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا ، کو کیلیفورنیا میں واقع کمپنی کوالکوم کے ذریعہ تیار کردہ پروسیسراسنیپ ڈریگن 8 جین 3 حاصل ہوں گے۔ مخصوص علاقوں کے لئے کارکردگی اور مطابقت کو بہتر بنانے کے لیے چپ سیٹ کی پیش کشوں میں یہ تفریق ایک عام عمل ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 24 فونز 17 جنوری 2024 کو لانچ کیے جائیں گے۔

Samsung

Samsung Galaxy S24

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div