Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

وہ اسمارٹ فون جو 16 ہزار فٹ کی بلندی پرجہاز سے گرکربھی محفوظ رہا

الاسکا ائرلائن کی پرواز اے ایس اے 1282 میں طیارے کا اندرونی حصہ بُلندی پر اکھڑ گیا تھا۔
شائع 09 جنوری 2024 03:25pm
تصویر: ایکس
تصویر: ایکس

آئی فون کو پسند کرنے والوں کے پاس ایک بڑی وجہ اس کی مضبوطی بھی ہوتی ہے۔ حال ہی میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا جس میں جہاز کی بلندی سے زمین پر گرنے والا آئی فون محفوظ رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 جنوری 2024 کو الاسکا ائرلائن کی پرواز اے ایس اے 1282 کے دوران طیارے کا اندرونی حصہ 16ہزار فٹ کی بُلندی پر اکھڑ گیا تھا۔

پروااپورٹ لینڈ اوریگون سے اونٹاریو، کیلیفورنیا جا رہی تھی جو اڑان بھرنے کے فورا بعد حادثے کا شکار ہوئی۔ طیارے کو اس میں سوار تمام 177 افراد سمیت پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتارا گیا۔

طیارے میں موجود ایک مسافر نے کے پی ٹی وی کو بتایا تھا کہ جہاز کے ٹکڑے فضا میں اڑنے کے بعد طیارے کی باڈی میں آنے والا شگاف ’ایک ریفریجریٹر جتنا چوڑا تھا۔ ایک زور دار دھماکہ‘ ہوا اور آکسیجن ماسک نیچے گرے۔

اب نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ امریکا نے بتایا ہے کہ انہیں ممکنہ طور پر اسی پرواز سے گرنے والا ایک آئی فون ملا ہے۔

ایکس پرسینیتھن بیٹس نامی شخص کی ہوسٹ وائرل ہے جس میں اس نے جہاز سے گرنے والے فون کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس نے کیپشن میں بتایا کہ سڑک کنارے ملنے والا یہ آئی فون 50 فیصد بیٹری کے ساتھ ایرو پلین موڈ پرسیٹ ہے اور بالکل ٹھیک کام کررہا ہے۔

سینیتھن کے مطابق اس نے فون سے متعلق نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ سے رابطہ کیا جنہوں نے تصدیق کی یہ جہاز سے گرنے والا دوسرا فون ہے جو مِل گیا۔

دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھل گیا، ویڈیو وائرل

مسافر نے دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھول لیا

فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ اتنی بلندی سے گرنے والے آئی فون کا ماڈل کون سا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر آئی فون 14 پرو یا آئی فون 15 پرو ہے۔

smartphones

iPhone

Alaska Airlines

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div