Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کراچی : لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان پکڑا گیا، ملزم گرفتار

سامان میں کپڑا، الیکٹرانک آئٹمز، کنفیکشنری، جوتے اور کاسمیٹک آئٹمز شامل
شائع 10 جنوری 2024 08:02pm

کراچی میں لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ سامان بلوچستان سے لایا گیا تھا۔

کراچی میں کیماڑی تھانہ کی حدود میں موچکو چیک پوسٹ پر کارروائی کی گئی۔ جس میں نان کسٹم پیڈ سامان سے لوڈ کنٹینر پکڑا گیا۔

نان کسٹم پیڈ سامان کوئٹہ سے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔ سامان میں کپڑا، الیکٹرانک آئٹمز، کنفیکشنری، جوتے اور کاسمیٹک آئٹمز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

حب :2 بسوں سے کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد

کراچی: 9 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ اور ممنوعہ اشیا کا ذخیرہ برآمد

اسمگل شدہ ڈیزل اور پیٹرول سمیت ممنوعہ اشیاء پکڑی گئیں، مالیت ایک ارب 25 کروڑ

موچکو چیک پوسٹ پر کارروائی کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔

karachi

Smuggling

Karachi Police

customs officers