Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

لاہور : وکلاء اور پولیس میں تصادم، ہاتھا پائی کے بعد متعدد وکیل زیر حراست

لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہوائی فائرنگ کی گئی
شائع 13 جنوری 2024 07:23pm

لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ سے تعلق رکھنے والے منیر حسین بھٹی ایڈووکیٹ صدر منتخب ہوگئے۔ نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامیوں اور پولیس میں تصادم ہوگیا۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔

پولیس موقع پر پہنچی تو وکلا کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پاٸی ہوگئی۔

ہنگامہ آراٸی کے دوران وکلا کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جس کے بعد پولیس نے متعدد وکلا کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024-2025 کا آج انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں پولنگ کا عمل صبح نو ببے شروع ہوا اور شام پانج بجے اختتام پذیر ہوا۔

نو مختلف نشستوں پر 36 امیدوار مدمقابل آئے۔ صدر کی نشست پر منیر حسین بھٹی ، ادیب اسلم بھنڈر اور خرم رفیق شاد آمنے سامنے آئے۔

نائب صدر کی نشست پر رانا عمران سرور ، میاں شرجیل ، نثار اکبر بھٹی کے درمیان مقابلہ ہوا۔

انتخابی نتائج کا اعلان

لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

عاصمہ جہانگیر گروپ سے تعلق رکھنے والے منیر حسین بھٹی ایڈووکیٹ 3 ہزار 8 سو 34 ووٹ لیکر صدر لاہور بار منتخب ہوگئے۔

رانا نعیم طاہر 4 ہزار دس ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ نثار اکبر بھٹی لاہور بار کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔

lahore

lahore police

Lawyers Fight