کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش

بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا
شائع 30 جنوری 2024 08:33am

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش نے موسم سرد کردیا۔

کراچی کے علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد رہے گا، جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

Karachi Rain

Weather Updates