Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

کھانے کا مزہ دوبالا کرنا ہو تو ’بٹرچکن‘ آزمائیں

خواتین کے لیے روزمرہ معمولات کے دوران سب سے مشکل یہ فیصلہ ہوتا ہے کہ آج کیا پکائیں
شائع 06 فروری 2024 01:40pm
تصویر: نِک شرما کُکس
تصویر: نِک شرما کُکس

خواتین کے لیے روزمرہ معمولات کے دوران سب سے مشکل مرحلہ اس بات کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آج کیا پکائیں؟ سوشل میڈیا نے یہ مشکل بھی حل کردی ہے۔

سبزیوں کی مختلف اقسام میں سے کسی کو کچھ پسند نہیں آتا تو کسی کی کچھ ، یہی حال دالوں کا بھی ہے لیکن چکن ایک ایسی چیز ہے جس پر شاید ہی کوئی اختلاف سامنے آتا ہو۔

اسی لیے جب کچھ سمجھ نہ آرہا ہو تو لنچ یاڈنرمیں ’بٹرچکن‘ ٹرائی کریں جسے بچے اور بڑ ے سب شوق سے کھائین گے۔

سب کو پسند آنے والی یہ آسان اور سادہ ریسیپی جلد تیارہونے کے ساتھ ساتھ لنچ کے لیےبھی آئیڈ یل ہے۔

اجزاء:

دہی ۔ 2/1 کپ لہسن کچلے ہوئے ،دو جوئے ادرک کا چھو ٹا ٹکڑا اچھی طرح پسا ہوا۔ پسا ہوا دھنیا ، دو کھانے کے چمچ پسا ہوا زیرہ ، دو کھانے کے چمچ گرم مصالحہ ، ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی لال مرچ، 4/1کھانے کا چمچ چکن ، 600گرام چھوٹے پیسز کٹے ہوئے کوکنگ آئل ، حسب ضرورت مکھن ، 20 گرام براؤن پیا ز، ایک کپ مصالحہ اسٹائل چکن اسٹاک، آدھا کپ ٹماٹو پوری، ایک کپ گاڑھی کریم ، آدھا کپ۔ اُبلے باسمتی چاول ، سرونگ کے لئے، دھنیا ۔ گارنشنگ کے لیے

ترکیب :

سب سے پہلے ایک پیالے میں دہی ، پسا ہوا دھنیا ، پسا ہوا زیرہ ، پسا ہوا گرم مصالحہ، پسی ہوئی لال مرچ اور چکن کومیرینیڈ کر کےدو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

بیکری جیسے تندوری چکن پفس اب گھرمیں بنائیں

ایک مو ٹے پیندے وا لی پتیلی میں د رمیانی انچ پر تیل اور مکھن ڈ ال کر گرم کر لیں۔ پیاز ڈال کرتین چار منٹ کے لیے فرائی کر لیں ب تک کہ وہ نرم نہ ہو جائے۔اب اس میں چکن مکسچر کو ڈال کے تقریبا پانچ منٹ کے لیے پکائیں ، یا جب تک چکن کا رنگ نہ بدل جائے ۔

ٹماٹو پوری اوراسٹاک کو شامل کرلیں اور ڈھک کرابال آنے دیں، آنچ کو دھیما کر دیں اور 10 منٹ کے لیے پکائیں جب تک کہ مکسچر گاڑھا نہ ہو جائے۔

کریم کو ڈال کر ہلکی آنچ پرپانچ منٹ مزید پکائیں۔

مزیدار ڈش تیار ہے۔ اسے اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پرے دھنیے کے پتوں سے سجاوٹ کر کے پیش کریں۔

Women

lifestyle

Butter Chicken

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div