Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

101 سالہ خاتون ڈرائیور کی موت کیسے ہوئی؟

جس عمر میں لوگ بستر پر آجاتے ہیں، خاتون ڈرائیور بنی بیٹھی تھیں۔
اپ ڈیٹ 07 فروری 2024 10:01am

اکثر دلچسپ معلومات صارفین کی توجہ کچھ اس طرح مبذول کرتی ہیں، کہ دیکھنے والے دنگ بھی رہ جاتے ہیں اور متاثر بھی ہوتے ہیں۔

ایک ایسی ہی ویڈیو نے اُس وقت صارفین کو حیران کیا، جب ایک 101 سالہ خاتون ڈرائیونگ کرتی دکھائی دیں۔

امریکی ریاست مشی گن کے علاقے پلےماؤتھ سے تعلق رکھنے والی باربرا ڈننگ کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں وہ 1930 کے پیکارڈ 740 کے ماڈل کو چلاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

101 سال کی عمر میں ڈرائیوونگ کرتی یہ خاتون اس لیے مقبول ہو گئی ہیں، کہ عام طور پر جہاں انسان کی عمر اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ گھر سے نکلے خاتون 101 سال کی عمر میں بھی گاڑی چلاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ہائی آن ہسٹری نامی ایک اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی گئی معلومات کے مطابق خاتون نے 102 سال کی عمر میں مشی گن یونی ورسٹی میں بزنس میں چار سالہ ڈگری کے لیے اپلائی کیا تھا۔

بربرا نے اسی جامعہ میں اسکالر شپ کی بنا پر تعلیم حاصل کرنا شروع کی تھی، تاہم 17 مئی 2015 میں بربرا حادثاتی طور پر گرنے کے باعث زخمی ہو گئی تھی اور انتقال کر گئی تھیں۔

تاہم اب ایک بار پھر ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، لیکن صارفین کو تاحال معلوم نہیں کہ برابرا اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

Women

US Woman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div