Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

’جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار‘ الیکشن کمیشن میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج

جعلی بیلٹ بکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، درخواست گزار کا الزام
شائع 07 فروری 2024 05:55pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 31 گجرات کے امیدوار مدثر رضا نے الیکشن کمیشن میں عام انتخابات 2024 میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج کرادی۔ دوسری طرف نوشہرہ میں سیاسی جماعتوں نے پولنگ عملے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو درخواستیں ارسال کردیں۔

پی پی 31 گجرات کے امیدوار مدثر رضا نے اپنی درخواست میں کہا کہ حلقے میں شافع حسین کو جتوانے کے لیے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے۔

درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ہزاروں کی تعداد میں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار کرلیے گئے ہیں۔

مدثر رضا نے درخواست میں یہ بھی الزام عائد کیا کہ بیلٹ پیپرز پر ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر جعلی بیلٹ باکس تیار کرلیے گئے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ جعلی بیلٹ بکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف نوشہرہ میں سیاسی جماعتوں نے پولنگ عملے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو درخواستیں ارسال کردیں۔

مختلف جماعتوں کے امیدواروں نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے پیش نظر درخواستیں دیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نئی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین نے مقامی عملے کو تعینات کیا ہے، متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر غیر جانبدارعملے کو تعینات کیا جائے۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024