Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

جرمن شہزادی کی برہنہ تصویر ’پلے بوائے‘ کے ٹائٹل پر

سیگزونی کے شاہی گھرانے ویٹن کی 37 سالہ زینیا کئی ریئلٹی شوز میں شریک ہوچکی ہیں
شائع 08 فروری 2024 12:14pm

37 سالہ زینیا فلورنس گیبریلا سوفی آئرس جرمن علاقے سیگزونی کی شہزادی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس کا تعلق ہزار سال پرانے شاہی گھرانے ویٹن سے ہے۔

زینیا آئرس ’پلے بوائے‘ کے مقامی ایڈیشن کے ٹائٹل پر نمودار ہو رہی ہیں۔ جرمن میگزین ’بلڈ‘ کے مطابق زینیا کے پڑدادا کے دادا کے پڑدادا فریڈرک آگسٹ سوم سیگزونی کے آخری بادشاہ تھے۔ ان کا انتقال 1932 میں ہوا تھا۔

زینیا آئرس کو یقین ہے کہ اس کا گھرانہ ’پلے بوائے‘ کے ٹائٹل پر اس کی برہنہ تصویر کی اشاعت قبول نہیں کرے گا۔

زینیا کے مطابق اگر فریڈرک آگست سوم زندہ ہوتے تو ان کی برہنہ تصویر کی اشاعت کو ناپسند نہ کرے کیونکہ انہیں بتایا گیا ہے ک وہ بہت شفیق اور خوش مزاج تھے۔

زینیا کہتی ہے اگر میرے شاہی گھرانے میں کسی نے ’پلے بوائے‘ کی کاپی خریدی تو مجھے حیرت ہوگی۔

شاہی گھرانے سے تعلق زینیا آئرس کے لیے بچپن میں دردِ سر ثابت ہوا تھا کیونکہ لڑکیاں پوچھتی تھیں کیا تمہارے گھر میں نوکرانیاں ہیں۔

زینیا کو لڑکے بھی بہت تنگ کرتے تھے جو پوچھتے تھے کہ ہم سے شادی کروگی تاکہ ہم بھی شہزادے کہلاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں :

آنجہانی ملکہ برطانیہ کی کار برائے فروخت، قیمت سُن کر ہوش اڑ جائیں گے

شہزادی ڈیانا اور میگھن مارکل کی زندگی میں مماثلت

زینیا نے ڈائی برگ، سمر ہاؤس آف دی اسٹارز اور بیٹل آف دی ریئلٹی اسٹارز سمیت کئی ریئلٹی شوز میں حصہ لیا ہے۔

GERMAN PRINCESS

PLAYBOY TITLE

NAKED PICTURE

XENIA IRIS

REALITY SHOWS