Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن کے باہر شکایات سیل قائم کردیا گیا

الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریاں دائر کرنے کا سلسلہ جاری
شائع 12 فروری 2024 11:06am

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے باہر شکایات سیل قائم کر دیا گیا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شکایات سیل میں چاروں صوبوں کے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ شکایات سیل انتخابی نتائج سے متعلق قائم کیے گئے ہیں، درخواست گزار اپنے اپنے حلقے سے متعلق معلومات لے سکیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریاں دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن آج 67 درخواستوں پر سماعت کرے گا جبکہ درخواستوں پر سماعت کے لیے 2 بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ممبر پنجاب اور ممبر خیبرپختونخوا پر مشتمل بینچ 29 درخواستوں پر جبکہ ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان پر مشتمل بینچ 38 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Complaints cell

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div