Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

چاغی میں پانچ دن سے بند آر سی ڈی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی

مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا پھر آر سی ڈی شاہراہ بلاک کریں گے، امان اللہ نوتیزئی
شائع 13 فروری 2024 07:56pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان کے ضلع چاغی میں پانج دن سے بند آر سی ڈی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہے۔

آر سی ڈی شاہراہ کو جمعیت علماء اسلام بابائے چاغی پینل کی کال پر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی شاہراہ دالبندین یک مچ سی پیک اور لاغاپ کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کی گئی تھی اور ہڑتال کے باعث ہزاروں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے تھے۔

چاغی میں پہپہ جام ہڑتال کے باعث تمام کاروبار ٹھپ ہوگئے تھے معمولات زندگی بھری طرح مفلوج ہو گیا تھا ۔

ہڑتال کے خاتمے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز میں خوشی کی لہر ہے جبکہ دوسری جانب ہیوی گاڑیوں کی رش سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

امان اللہ نوتیزئی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چاغی کی جانب سے ری پول کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست لکھنے، یقین دہانی کرانے اور عوامی تکالیف کے پیش نظر احتجاج ختم کیا، اگر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا پھر آر سی ڈی شاہراہ بلاک کریں گے۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Balochistan Election Results

Balochistan Protest

RCD Road

Chaghi