Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

بابر اعظم نے اپنے کیرئیر میں اب تک کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کیے
اپ ڈیٹ 21 فروری 2024 07:34pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا۔

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اپنے کیرئیر میں اب تک کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کیے، اس دوران انہوں نے ویرات کوہلی سمیت پاکستان کے لیجینڈز کھلاڑیوں کے ریکارڈ توڑے تاہم اب ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے۔

اس کے ساتھ ہی بابر اعظم دنیا میں سب سے کم اننگز میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز محض 271 اننگز کھیل کر حاصل کیا، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے یہ کارنامہ 285 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔

اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی 299 اننگز کے ساتھ تیسرے، ڈیوڈ وارنر 303 اننگز کے ہمراہ چوتھے جبکہ آسٹریلیا کے آیرون فنچ 327 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

بابر اعظم مجموعی طور پر 10 ہزار ٹی 10 رنز بنانے والے 13 ویں پلیئر ہیں اور وہ پاکستان سپر لیگ میں 3 ہزار رنز بنانے والے بھی واحد پلیئر ہیں۔

بابر اعظم نے کیریئر میں 19 ٹیموں کی جانب سے ٹی 20 میچز کھیلے ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے، اس سے قبل آل راؤنڈر شعیب ملک نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا، ٹی 20 کرکٹ کی دنیا میں صرف 12 بلے باز ہی یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے سب سے زیادہ 14ہزار 562 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کے شعیب ملک نے 13ہزار 159 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے ہیں۔

مزید پڑھیں

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پہنچتے ہی بابراعظم نے دھوم مچادی

’مُرشد میں آپ کو اکیلے میں بتاؤں گا‘

شادی شدہ افراد کی شکلیں دیکھیں! بابر اعظم کا دلچسپ بیان

PSL

babar azam

lahore

Gaddafi Stadium

peshawar zalmi

Baber Azam

Pakistan Super League

psl 9

BABAR AZAM PAKISTAN

HBL PSL 9

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div