Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

مخلوط حکومت کومضبوط رکھنا ہماری مجبوری نہیں، فیصلوں کے ذمہ دار سب ہونگے، رانا ثناء اللہ

بلاول بھٹو کوئی بھی وزارت لینا نہیں چاہتے، رانا ثناء اللہ
اپ ڈیٹ 21 فروری 2024 11:50pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وزارتیں لے یا نہ لے، وہ ہمارے ساتھ ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے اگر ہمیں وزارت عظمیٰ کا ووٹ دے رہے ہیں تو ہم سے صدارت کا ووٹ بھی لے رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت سے ہچکچاہٹ سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مخلوط حکومت کے ہر فیصلے کے ذمہ دار سب ہوں گے، بلاول بھٹو کوئی بھی وزارت لینا نہیں چاہتے۔

!.

انہوں نے کہا کہ 16 ماہ کے دوران 13 جماعتوں کے ساتھ حکومت کی، شہباز شریف کو مخلوط حکومت چلانے کا تجربہ ہے، پہلے 13جماعتیں تھیں اب صرف تین جماعتیں ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں گورنر شپ کا مطالبہ کیا ہے، ایم کیو ایم کو بھی وزارتیں باہمی مشاورت سے دی جائیں گی۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں بلوچستان حکومت پر نیا معاہدہ ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے آئینی ترمیم کی بات کی ہے، ایم کیو ایم فنڈز ڈسٹرکٹ کو دینے کی بات کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت کو مضبوط رکھنا ہماری مجبوری نہیں، معاشی استحکام لانا صرف ہمارا ایجنڈا نہیں سب کا ایجنڈا ہے، دوسرا کوئی آئے گا تو فتنہ یا افراتفری کا ایجنڈا لائے گا، عوام دیکھ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی حکومت بنانا چاہتا ہے تو نمبرز پورے کرے اور بنالے۔

انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ پی ٹی آئی سے بات کرنے کی کوشش کی گئی، ان کا ایجنڈا صرف فتنہ اور افراتفری ہے، ان کا ایجنڈا ملک کو تباہ کرنا اور ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانا ہے، کسی کے ساتھ مل کر بیٹھنا ان کی کتاب میں ہی نہیں، ہم نے کئی مرتبہ ہاتھ بڑھایا ہے، لیکن وہ تو گالیاں دیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے کہ ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانی ہے۔

ن لیگ پنجاب اسمبلی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کسے بنانا چاہتی ہے؟

کیا حکومت بنا کر خواتین اور دیگر سیاسی قیدیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا جائے گا؟ اس سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر یہ سیاسی قیدی ہیں تو صبح ہی چھوڑ دینا چاہئے، یہ لوگ سیاسی قیدی ہے ہی نہیں تو رہا کیسے کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں جس کو بے گناہ سمجھیں رہا کردیں، نو مئی کو ان لوگوں نے سیاسی احتجاج نہیں کیا تھا ریاست پر حملہ تھا، کیا گھر میں داخل ہو کر آگ لگانا سیاسی کارکنوں کا کام ہے؟ انہوں نے تو میرے گھر کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی، یہ شخص ملک کو آگ لگانا چاہتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کا پہلا اسمبلی اجلاس کب بلائے گی؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اجلاس مسلم لیگ (ن) تو نہیں بلائے گی، اسپیکر ہی نومنتخب اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے، امکان ہے کہ 29 فروری تک اجلاس بلالیا جائے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل نے اگر مخصوص نشستوں کی لسٹ نہیں دی تو اب نہیں دے سکتے، سنی اتحاد کونسل کی وجہ سے مخصوص نشستیں نہیں روکی جاسکتیں۔

پاکستان کا اگلا وزیر خزانہ کون ہوگا؟

گزشتہ روز فوج اور اداروں کے حوالے سے سینیٹ میں کی گئی تقاریر کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایسی ہی تقاریر سینیٹ میں 2018 میں بھی تقاریر کی گئی تھیں، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم نے بھی ایسی تقاریر کی تھیں جس پر اس وقت کے وزیراعظم نے مقدمات بنانا شروع کردیے تھے، لیکن ہمارے وزیراعظم شہباز شریف ایسا کچھ نہیں کریں گے، شہباز شریف نے ایسا کیا تو مٰں ان کو روکوں گا۔

نواز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک میں اکثریت چاہتے تھے، ہمیں اکثریت نہیں ملی، اب مخلوط حکومت بنانا پڑ رہی ہے، موجودہ صورتِ حال میں شہباز شریف زیادہ موزوں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے قائد ہیں اور ن لیگی حکومت کا کوئی بھی عمل ان کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا۔

انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ بندش کا فیصلہ کرنے کا اختیار تو وزارت داخلہ کا ہی ہے، لیکن وزیراعظم کو اعتماد میں لے کر ایسے فیصلے کیے جاتے ہیں۔

Rana Sanaullah

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div