اسپین کی 14 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، 5 افراد ہلاک
30 افراد جھلس گئے، چند کی حالت نازک، آگ نے کئی عمارتوں کو لپیٹ میں لیا
اسپین کی ایک بڑی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جھلسنے والے چند افراد کی حالت نازک ہے۔
ہسپانوی شہر ویلینشیا کی 14 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ نے آس پاس کی کئی عمارتوں اور دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ عمارت میں آگ لگنے کا بنیادی سبب وہ مٹیریل تھا جو اس کی تزئین و آرائش میں بہت بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا تھا۔
سیکڑوں افراد عمارت میں پھنس کر رہ گئے۔ انہوں نے بالکونیوں میں کھڑے ہوکر لوگوں کو مدد کے لیے پکارا۔ 22 فائر بریگیڈ یونٹ فوری طور پر بھیجے گئے۔ پانچ ایمبولینسوں کی دد سے کچھ ہی دیر میں وہاں فیلڈ اسپتال قائم کردیا گیا۔
عمارت بہت تیزی سے خالی کرائی گئی۔ اس دوران 6 فائر فائٹر بھی زخمی ہوئے۔
SPAIN FIRE
VALENCIA
TIMELY RESCUE
مزید خبریں
’چلتی پھرتی لاش‘ جو غزہ جنگ میں اسرائیلی ناکامی کی وجہ بن رہی ہے
غزہ اور رفح میں اسرائیلی دہشت گردی نہ تھم سکی، شمالی غزہ میں چار بڑے فضائی حملے
راہول گاندھی نے ’ایک جھٹکے میں‘ بھارت سے غریبی مٹانے کا طریقہ بتا دیا
غزہ میں جنگ بندی ’کل ہی‘ ممکن، امریکی صدر نے طریقہ بتا دیا
بھارت: بندر کی وجہ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے
مصالحہ جات میں زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارت پکڑا گیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.