Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی
اپ ڈیٹ 25 فروری 2024 06:12pm

** پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔**

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، اوپنر عثمان خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

رضا ہینڈرکس اور طیب طاہر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ہینڈرکس 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ طاہر نے 35 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 جبکہ ابرار احمد اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے، ٹورنامنٹ میں اب تک ملتان سلطانز نے 4 میچ کھیل کر 3 جیتے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے سلطانز کے خلاف ابتدائی اوورز میں وکٹیں حاصل کرکے پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر ملان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کوشش ہوگی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ میں فتح سمیٹیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ریلی روسو کپتان، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، عثمان طارق، محمد عامر، ابرار احمد شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کا اسکواڈ

ملتان سلطان کی ٹیم میں محمد رضوان کپتان، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، عباس آفریدی، محمد علی شامل ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطان پہلے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے ، پشاور زلمی پانچویں اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز آخری نمبر پر موجود ہے۔

PSL

Quetta gladiators

lahore

Multan Sultans

Pakistan Super League

qaddafi stadium

psl 9

HBL PSL 9

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div