Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ن لیگ سے مطالبوں پر ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر

آئینی ترامیم سے متعلق مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایم کیو ایم
شائع 25 فروری 2024 08:10pm

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس میں مذاکراتی کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کو ن لیگ کے ساتھ ہوئی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے درمیان وفاق میں وزارتوں پر کوئی بات تاحال فائنل نہیں ہوئی ہے۔

ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم آئینی ترامیم سے متعلق مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم نے اپنے مطالبات ن لیگ کے سامنے رکھ دیے ہیں، مسلم لیگ ن نے ہمیں جلد رابطے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں وفاق میں ایسی وزارتیں ملیں جس سے شہری سندھ اور کراچی کے مسائل حل ہوں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ن لیگ چاہتی ہے وزیراعظم کا حلف ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات طے کیے جائیں، ن لیگ نے ابھی وزارتوں کے لیے نام فائنل نہیں کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت میں 5 سے 6 وزارتیں چاہتی ہے۔

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق وزارتیں دینے میں ایم کیو ایم کا ممبران کے تناسب سے زیادہ حق بنتا ہے، ایم کیو ایم نے شروع میں ہی وزارتوں کے نام دے دیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میری ٹائم، توانائی یا پیٹرولیم، مواصلات کی وزارت میں دلچسپی رکھتی ہے، اس کے علاوہ ایم کیو ایم لیبر، اوورسیز اور ہاؤسنگ کی وزارتیں بھی چاہتی ہے۔

MQM Pakistan

MQM PMLN Meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div