Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

لاہور قلندرز کو پانچویں ناکامی، پشاور زلمی 8 رنز سے شکست دے دی

صائم ایوب نے 55 گیندوں پر 88 رنز کی زبردست اننگز کھیلی
اپ ڈیٹ 25 فروری 2024 11:17pm

پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے 212 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناسکی۔ رسی وین ڈیر ڈوسن نے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے باوجود ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں شکست ہے جبکہ پشاور زلمی اپنا دوسرا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ اوپنرز بابراعظم اور صائم ایوب نے ٹیم کو 136 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

صائم ایوب نے 55 گیندوں پر 88 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

بابراعظم نے 48 اور روومن پوویل نے 46 رنز بنائے۔ آصف علی 6 رنز بناسکے جبکہ محمد حارث 12 اور پال والٹر 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میں اب تک چار میچز کھیل چکی ہے اور چاروں میں اسے شکست ہوئی ہے، گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کی آخری گیند پر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب پشاور زلمی اب تک اپنے تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں اسے ناکامی کا سامنا رہا اور ایک میچ میں کامیابی ملی ہے۔

پشاور زلمی کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچز میں شکست ہوئی تھی جبکہ ملتان سلطانز کیخلاف گزشتہ میچ میں 5 رنز سے کامیابی ملی تھی۔

پشاور زلمی کے اسکواڈ میں صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، حسیب اللہ خان، روومین پاول، پال والٹر، آصف علی، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد ہیں۔

جبکہ لاہور قلندرز میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ، سکندر رضا، احسن بھٹی، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، محمد عمران، زمان خان ہیں۔

psl 9

HBL PSL 9

Lahore qalandars vs Peshawar Zalmi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div