Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے ن لیگ اور جے یو آئی میں رسہ کشی

اسمبلی اجلاس کی تیاریاں مکمل، ہر ممبر کو 2، 2 مہمان لانے کی اجازت ہوگی
شائع 26 فروری 2024 05:55pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری صبح 11 بجے طلب کیا جاچکا ہے، اسمبلی اجلاس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور نامزد وزیر اعلیٰ ہیں، جب کہ اپوزیشن لیڈر کےلئے ن لیگ اور جے یوآئی میں رسہ کشی جاری ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

صوبائی اسمبلی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے سیشن میں شرکت کے لئے کارڈز جاری کئے گئے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ اور اسپیکر کی ہدایت پر ہر ممبر کو 2، 2 مہمان لانے کی اجازت ہوگی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی 115 نشستوں میں سے 113 پر انتخابات ہوچکے ہیں۔

دو نشستوں پر انتخابات ملتوی ہوچکے تھے۔ 113 میں سے 4 اراکین کے ابھی تک الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے۔

109 اراکین میں سے اب تک 80 اسمبلی میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ جب کہ منگل کو رجسٹریشن کا آخری دن ہے۔ مخصوص نشستوں پر منتخب 5 خواتین بھی حلف لیں گی۔

اپوزیشن لیڈر کے لئے رسہ کشی

پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہیں، جب کہ اپوزیشن لیڈر کےلئے ن لیگ اور جے یو آئی میں رسہ کشی جاری ہے۔

کےپی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے دونوں جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

صوبائی اسمبلی میں ن لیگ اور جے یو آئی کی 9 ، 9 نشستیں ہیں۔

دونوں جماعتوں نے پی پی، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کی حمایت کے لئے رابطے تیز کردیے ہیں۔

ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ اپوزیش لیڈر ڈاکٹر عباد ہی ہوں گے۔

National Assembly

Sindh Assembly

punjab assembly

KPK Assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div