Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

پشاور زلمی کے بابر کی سنچری کے بعد عارف نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو روند ڈالا

بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 111 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے، عارف یعقوب کی 5 وکٹیں
شائع 26 فروری 2024 11:03pm
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔ پی ایس ایل
فوٹو۔۔۔ پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز میچ میں 8 رنزسےشکست دے دی۔ زلمی کے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری بنائی اور عارف یعقوب نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل آئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جس پر زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 201 رنز بنائے اور اس کے 5 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔

جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز ہی بناسکی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے پُراعتماد بیٹنگ کا سلسلہ جاری تھا کہ پشاور زلمی کے اسپنرر عارف یعقوب نے ایک اوور میں 4 وکٹیں لیکر شاداب الیون کی بیٹنگ لائن تباہ کردی۔

عارف یعقوب نے میچ میں مجموعی طور پر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد کے وکٹ کیپر اعظم خان نے برق رفتار 30 گیندوں پر 75 رنز بنائے جب کہ کولن منرو نے 71 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو میچ نہ جتوا سکے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔ انھوں نے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر 111 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 38 ، پال والٹر 19 اور، آصف علی 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بولنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کپتان شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

آغا سلمان اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

PSL

babar azam

islamabad united

peshawar zalmi

HBL PSL 9

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div