Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

کمرے میں خوشبو پھیلانے سے لیکر سن برن تک بیکنگ سوڈا کے کئی ٹوٹکے

تھوری سی مقدار حیرت انگیز فوائد دے سکتی ہے
Reuters/File
Reuters/File

بیکنگ سوڈا کی پہچان پکوانوں سے منسوب ہے ، لیکن کھانوں کے ساتھ ساتھ اسے دیگر کئی مقاصد کے تحت بھی استعمال کیا جا سکتا ہے

سائنسی طور پر بیکنگ سوڈا ، سوڈیم بائی کار بونیٹ کے نام سے جاناجاتا ہے بیکنگ سوڈآ اپنے استعمال میں ورسٹائل ہے اور کھانوں کے ساتھ ساتھ روزمرہ کاموں کو بھی آسان بنا دیتا ہے اور کئی مسائل سے نجات دلا سکتا ہے ۔

اسی طرح کی کئی خصوصیات زیر نظر ہیں ۔

روم فریشنر :

بیکنگ سوڈا کو روم فریشنر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ روم فریشنر بنانے کے لئے بیکنگ سوڈا میں تیل شامل کر لیں اور پھر اسے کسی جار میں ڈآل کر جار کے منہ کو کسی کپڑے سے ڈھانپ لیں ۔ اس جار کو کمرے کے اندر رکھ دیں اور تازہ خوشبو کو محسوس کریں ۔

ماوتھ واش :

بیکنگ سوڈا کو جب ماوتھ واش کے طورپر استعمال کیا جاتاہے تو یہ اورل ہائجن کو تقویت دیتاہے ۔ ایک اسٹڈی سے معلوم ہوا ہے کہ بیکنگ سوڈا ماوتھ واش اورل بیکٹریل کو کم کرتا ہے اور بدبودار سانس کوختم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔

دانتوں کی سفیدی

بیکنگ سوڈادانتوں کو سفید کرنے کا بہترین ایجنٹ ہے ، دانتوں کی پیلاہٹ کو دور کرتا ہے اور اسے سفید اور چمکدار بناتا ہے ۔ ٹوتھ برش پر ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ تھوڑا سا بیکنگ پاوڈر چھڑک کر دانتوں پر لگا دیں اور دو منٹ کے لئے لگا رہنے دیں ۔ اور پھر سادے پانی کی کلیاں کی جائے تو دانت کچھ عرصے میں سفید ہوتے جائیں گے۔ ۔

اگر اسے لیموں کے رس میں ملا دیا جائے تو یہ بینگ سوڈا ٹوتھ پیسٹ دانتوں کو سفید کرنے کا ھوم ری میڈ بن جاتا ہے۔

دھبے دور کرنا:

بیکنگ سوڈا دھبوں کو دور کرتا ہے ۔ بیکنگ سوڈا کپڑوں سےداغ دھبے دور کرنے کے لئے کافی موثر سمجھا جاتا ہے ۔ کپڑوں کو دھوتے وقت بیکنگ سوڈا کو عام ڈٹر جنٹ کے ساتھ شامل کر لیں

صفائی کے لئے:

بیکنگ سوڈا کو کچن کے سامان اور باتھ روم کی صفائی کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بیکنگ سوڈا کو لیموں کے رس یا سرکہ میں ملا لیں ۔ اس پیسٹ کو اسفنج پر ڈال کر گرد کو صاف کر لیں ۔

سن برن کاعلاج :

بیکنگ سوڈا سن برن کے نتیجے میں ہونے والی سوزش اور جلن سے نجات دیتاہے ۔ اس پیسٹ کو نیم گرم پانی میں ملا لیا جائے تو یہ ایک اچھا افیکٹ دے گا ۔

دسترخوان

Baking soda

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div