Aaj News

پیر, جولائ 22, 2024  
15 Muharram 1446  

کیا رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے

رنویر سنگھ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے شادی کی تمام تصاویر ہٹا دیں
شائع 08 مئ 2024 11:20am

رنویر سنگھ کی جانب سے دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی شادی کی تمام تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹانے پر مداح حیران رہ گئے۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اٹلی میں شادی کی اور اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور بعد میں ان کی مزید تصاویر بھی شیئر کیں۔

سنگھ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب جنوری ۲۰۲۳ تک تصاویر اور تقریبا ۱۳۳ پوسٹس ہیں۔

تاہم بعد میں یہ واضح کیا گیا کہ اداکار نے 2023 سے پہلے کے تمام مواد کو محفوظ کیا ہے اور اپنی شادی کی کسی بھی تصویر کو حذف نہیں کیا ہے۔

۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی جوڑے کی وسیع تر سوشل میڈیا مینجمنٹ حکمت عملی کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ پنجابی منڈارنویر سنگھ اور ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون 2018 میں شادی کے بعد سے بالی ووڈ کے طاقتور جوڑوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

دونوں نے بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں جیسے ”گولیوں کی راس لیلا رام لیلا“، ”باجی راؤ مستانی“ اور ”پدماوت“ میں کام کیا ہے اور اپنی آن اور آف اسکرین کیمسٹری کے لئے مشہور ہیں۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر روہیت شیٹھی کی فلم سنگھم اگین میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

سنگھ آنے والی ڈان ٣ فلم کو بھی لیڈ کریں گے جبکہ پڈوکون کالکی ٢٨٩٨ عیسوی میں ایک کردار ادا کریں گی۔

اس سے قبل دونوں نے اعلان کیا تھا کہ ان کے یہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے ۔

ایک انسٹاگرام پوسٹ میں جوڑے نے انکشاف کیا کہ ان کا بچہ ستمبر 2024 میں آ رہا ہے۔

entertainment

lifestyle

BOLLYWOOD STAR

show bizz