Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

امریکہ نے عمران خان کے الزامات کو جھوٹ قرار دیدیا

پاکستان کی سڑکوں پر امریکہ کیخلاف نعرے لگ رہے ہیں، صحافی کا دعوی
اپ ڈیٹ 28 فروری 2024 08:03am

امریکا نے پاکستانی سیاست میں مداخلت سے متعلق عمران خان کے الزامات کو غلط اور جھوٹ قرار دے دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے اس حوالے سے سوال پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

صحافیوں نے ترجمان سے سوالات کئے کہ امریکہ لاکھوں ڈالر خرچ کرکے دوسرے ممالک میں لوگوں کا دل جیتنا چاہتا ہے لیکن اب کچھ سیاستدانوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے سبب اس کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے پاکستانی سیاست میں مداخلت کی ہے اور اب پاکستان کی سڑکوں پر امریکہ کے خلاف نعرے لگ رہے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ یہ الزامات غلط اور جھوٹے ہیں، صرف اتنا کرسکتا ہوں کہ یہاں کھڑے ہو کر سچ بولوں، چاہتے ہیں پاکستانی عوام اپنی حکومت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے کا حق دیکھنا چاہتے ہیں۔

US State Department

Matthew Miller

Pakistan US relations