Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

پاک فوج کی جانب سے شہید ایس پی اعجاز خان کے اہلِ خانہ کو 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا گیا

پاک فوج شہید ایس پی کی بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گی، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 29 فروری 2024 10:27pm

انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور (آئی جی ایف سی) خیبرپختونخوا نارتھ میجر جنرل نور ولی خان نے شہید ایس پی اعجاز خان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انہیں 50 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی جی ایف سی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے احکامات پر شہید اعجاز خان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

آئی جی ایف سی نور ولی خان نے شہید کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

ایس پی اعجاز خان مردان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہوئے تھے۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ شہید اعجاز خان ایک دلیر اور محب وطن پولیس افسر تھے، پاک فوج شہید ایس پی کی بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گی۔

پاک فوج کی جانب سے شہید ایس پی کے اہلِ خانہ کو 50 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا۔

SP Ejaz Khan

IGFC Noor Wali Khan