Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

منڈی بہاؤ الدین کی ’مستانی‘ نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

مقابلے میں سنگھار، لالی، گلاب، بلبل اور چمن بھی موجود تھیں
شائع 01 مارچ 2024 09:52am

پاکستان کے ضلع منڈی بہاؤالدین کی بھینس نے دلچسپ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آل پنجاب آن لائن بھینس دودھ کے مقابلے میں منڈی بہاؤالدین کی مستانی نے میدان مار کر کے پورے پاکستان کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

یہ مقابلہ پاکستان ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، جس میں مختلف علاقوں سے بھینسوں کو لایا گیا تھا۔

اس مقابلے میں مستانی، سنگھار، لالی، گلاب، بلبل اور چمن نامی بھینسوں نے اپنے دلچسپ ناموں کی بدولت توجہ حاصل کی تھی۔

تاہم مستانی نے 36 اعشاریہ 950 کلو دو وقت کا دودھ دے کر مقابلہ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

جبکہ دوسرے نمبر پرسنگھار رہی جو کہ 29 اعشاریہ 200 کلو دودھ دے سکی تھی۔

مقابلے 25 اور 26 فروری کو ضلع منڈی بہاؤالدین میں منعقد ہوئے تھے۔

punjab

Milk

mandi bahauddin

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div