Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

اسپتال لے جاتے ہوئے مریضہ کی حالت اچانک خراب ہو گئی تھی
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2024 12:45pm

قصور: پتوکی شہر میں خاتون نے ایمبولینس میں ہی نومولود کو جنم دے دیا ہے، ریسکیو 1122 کی بروقت طبی امداد نے خاتون اور نومولود کی جان بچا لی ہے۔

قصور کے نواحی علاقے شیخم سے عدنان نامی شخص کی کال پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تھی، ریسکیو اسٹاف نے مریضہ کو ایمبولینس میں شفٹ کرنے کے بعد طبی امداد فراہم کی۔

تاہم اسپتال لے جاتے ہوئے مریضہ نسیم بی بی کی حالت اچانک بگڑ گئی تھی، جس پر ریسکیو اسٹاف نے پیشہ ورانہ مہارت سے مریضہ کی ڈلیوری ایمبولینس میں کرا دی گئی ہے۔

ماں اور بچی کو مزید علاج معالجے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پتوکی شفٹ کردیا ہے۔

ریسکیو انچارج رابعہ خلیل کے مطابق پتوکی کے علاقے شیخم سے عدنان نامی شخص کی کال موصول ہوئی تھی جس پر ریسکیو اسٹاف نے بروقت پہنچ کر مریضہ کو ایمبولینس میں شفٹ کیا اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی مریضہ نسیم بی بی کی حالت زیادہ خراب ہونے پر خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔

ایمبولینس میں موجود ایمرجنسی سٹاف میڈیکل ٹیکنیشن محمد آصف اور شفاقت علی نے پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ایمبولنس ڈلیوری کروا دی، ماں اور بچی کو مزید علاج معالجے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی شفٹ کردیا گیا ہے، ریسکیو1122 کی اس پیشہ ورانہ مہارت پر لواحقین نے ریسیکو کی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Pregnancy

qasur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div