Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

شہباز شریف کب کب وزیر اعلیٰ پنجاب رہے، نواز شریف سے مخلص ہونے کی وجہ سے کئی آفرز ٹھکرائیں

عمرایوب سنی اتحاد کونسل کے امیدواربرائے وزیراعظم ہیں، منجھے ہوئے سیاستدان ہیں
شائع 02 مارچ 2024 11:30pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے وزیر اعظم کے امیدوار میاں شہباز شریف تجربہ کار سیاستدان ہیں جو ماضی میں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ شہباز شریف کے مدمقابل عمرایوب سنی اتحاد کونسل کے امیدواربرائے وزیراعظم ہیں، یہ بھی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور پاکستان کے سابق صدر، فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے ہیں۔

وزیر اعظم کے امیدوار شہباز شریف 2018 میں قائد حزب اختلاف کی بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

صدر ن لیگ پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 11 اپریل 2022 کو وزیر اعظم کی سیٹ پر برجمان ہوئے، ان کی حکومت 13 اگست 2023 تک رہی۔

میاں محمد شہباز شریف 23 ستمبر 1951ء کو پیدا ہوئے، 1988ء میں پنجاب اسمبلی اور 1990ء میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

1997ء میں تیسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور 20 فروری 1997 کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔

میاں شہباز شریف سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے بھائی ہیں۔ 12 اکتوبر 1999ء کو خاندان کے ہمراہ سعودی عرب جلا وطن ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موجودہ صدر بھی ہیں، انھیں پہلی بارسعودی عرب میں قیام کے دوران 3 اگست 2002ء کو پاکستان مسلم لیگ نواز کا صدر چنا گیا، 2 اگست 2006ء کو انھیں دوبارہ اگلی مدت کے لیےصدر چنا گیا۔

اپوزیشن میں ہوتے ہوئے شہباز شریف کو مختلف مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑا اور 5 اکتوبر 2018ء کو شہباز شریف کو صاف پانی کرپشن اسکینڈل اور آشیانہ ہاؤسنگ اسیکنڈل کی وجہ سے نیب نے گرفتار کیا۔

محمد شہباز شریف 20 فروری 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء تک پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے، فروری 2008ء کے انتخابات کے بعد ضمنی انتخاب میں جیت کر دوبارہ صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ مئی 2013ء کے انتخابات کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے اور 8 جون 2018ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

عمرایوب سنی اتحاد کونسل کے امیدواربرائے وزیراعظم، منجھے ہوئے سیاستدان

سنی اتحاد کونسل کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب پاکستان کے سابق صدر، فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل رہے جب کہ ق لیگ اور ن لیگ کا حصہ بھی رہے۔

عمر ایوب خان 26 جنوری 1968 کو ہزارہ کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے، ایک سینئئر سیاست دان ہیں۔ اپریل 2021 سے اپریل 2022 تک پی ٹی آئی دورحکومت میں اقتصادی امور کے وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔

گیارہ ستمبر 2018 سے 16 اپریل 2021 تک وفاقی وزیر برائے توانائی بھی رہے ہیں۔

2002 سے 2007 تک اور پھر 2014 سے 2015 تک رکن قومی اسمبلی رہے۔

اگست 2018 سے جنوری 2023 تک قومی اسمبلی کے رکن رہے۔ 2004 سے 2007 تک وفاقی کابینہ میں وزیرمملکت برائے خزانہ بھی رہے۔

عمر ایوب 27 مئی 2023 سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے طورپرخدمات انجام دے رہے ہیں۔

Omar Ayub Khan

shahbaz sharif

Political Parties

New Government

election 2024 results

New Prime Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div