Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

گلوکار اور کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر امجد پرویز انتقال کرگئے

ڈاکٹر امجد پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے، اردو کے ساتھ انگریزی تصانیف بھی کیں
شائع 04 مارچ 2024 12:11am

معروف گلوکار اور کئی کتابوں کے مصنف امجد پرویز لاہور میں انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر امجد پرویز پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے، انھوں نے کئی اردو اور انگریزی تصانیف بھی لکھیں۔

ڈاکٹر امجد پرویز گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انھوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1954 میں ریڈیو پاکستان کے پروگرام ”ہونہار“ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ شرکت سے کیا اور زندگی بھر ریڈیو پاکستان کے ساتھ منسلک رہے۔

ڈاکٹر امجد پرویز نے شام چوراسی گھرانے کے استاد نزاکت علی خان سے باقاعدہ کلاسیکل موسیقی کی تربیت حاصل کی۔

70 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان لاہور مرکز سے ڈاکٹرامجد پرویز کی گائی سو سے زائد غزلیں اور گیت نشر ہوئے۔

امجد پرویز نے موسیقی سمیت دیگر موضوعات پر بھی اردو اور انگریزی زبان میں کئی کتابیں لکھیں اور طویل عرصہ ایک قومی اخبار سے بطور کالم نگار بھی منسلک رہے۔

ڈاکٹر امجد کو 1977 میں بہترین ٹیکنیکل پیپر لکھنے پر صدارتی گولڈ میڈل، سن 2000ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2009 میں ڈاکٹر اے کیو خان لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

lahore

Pakistani Singer

Dr. Amjad Parvez

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div