Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ساتویں جماعت میں مجھ پر مجرمانہ حملہ کیا گیا، عدیل ہاشمی

ٹیچرز سے کچھ کہنے کی ہمت نہ ہوئی، بھائی نے کہا خود نمٹو، معروف اداکار کی گفتگو
شائع 04 مارچ 2024 04:27pm

سینیر اداکار عدیل ہاشمی نے بتایا ہے کہ جب وہ ایک بوائز اسکول میں ساتویں جماعت کے طالب علم تھے تب ان پر مجرمانہ حملہ کیا گیا تھا۔

ایک ٹی وی شو میں عدیل ہاشمی نے بچپن کی تلخ یادیں بیان کیں۔ ہمہ گیر نوعیت کی صلاحیتوں کے حامل اداکار نے کہا کہ بڑی کلاسوں کے طلبہ کے ایک گروپ نے مل کر مجرمانہ حملہ کیا تھا۔

عدیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ میرے ہونٹوں پر آج جو مسکراہٹ ہے اس کی میں نے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے۔ بہت سے واقعات نے تجربے اور اعتماد میں اضافہ تو کیا ہے مگر ہمیشہ تازہ رہنے والے زخم بھی دیے ہیں۔

عدیل ہاشمی نے بتایا کہ یہ 1980 کی بات ہے۔ تب وہ ساتویں یا آٹھویں جماعت میں تھے۔ وہ سرکاری اسکول تھا۔ ایسے طلبہ بھی وہاں پڑھ رہے تھے جو دو سال سے فیل ہو رہے تھے۔ عدیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں چھوٹا بھی تھا اور کمزور بھی۔ اور یہ بھی میں مزاجاً چوہے اور بلی کے درمیان کچھ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹھ دس لڑکوں نے مجھ پر حملہ کیا۔ یہ اس زمانے کی بات ہے جب اس طرح کے واقعات خال خال ہوا کرتے تھے۔ میرے ٹیچر، والد اور بھائی ان لڑکوں کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکے۔

عدیل ہاشمی نے بتایا کہ میرے بھائی نے بھی کہا کہ اس معاملے سے اپنے طور پر نمٹو۔ ان کے ایسا کہنے سے اکیلے پڑ جانے کا شدید احساس ہوا۔

عدیل ہاشمی نے کہا کہ میں نے ٹیچر کو کچھ بتانے سے ہچکچاتا رہا کیونکہ اس صورت میں وہ لڑکے مشتعل ہو جاتے۔ بھائی نے یہ بات والد کو بتانے سے بھی منع کیا۔

sexual assault

ADEEL HASHIMI

tv actOR

SEVENTH GRADE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div