Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن ممبر کا اختلافی نوٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کی حمایت بھی کردی

'اس بات سے متفق ہوں کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں، لیکن۔۔۔۔' بابر حسن بھروانہ کا کیا مؤقف تھا؟
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 09:55pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی ہے، الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر چار ایک کے تناسب سے فیصلہ دیا، جبکہ الیکشن کمیشن پنجاب کے ممبر بابر حسن بھروانہ نے فیصلے سے جزوی اختلاف کیا۔

ممبر پنجاب الیکشن کمیشن بابر حسن بھروانہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ میں فیصلے سے جزوی طور پر اختلاف کرتا ہوں۔ میں اس بات سے متفق ہوں کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں کیونکہ سنی اتحاد کونسل نے بروقت ترجیحی فہرستیں جمع نہیں کروائیں۔

پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

بابر حسن بھروانہ نے لکھا کہ میں مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کے فیصلے سے اختلاف کرتا ہوں۔آئین میں ترمیم ہونے تک یہ خالی نشستیں کسی کو الاٹ نہ کی جائیں۔

Babar Hassan Bharwana

Election Commission of Pakistan (ECP)

Sunni Ittehad Council

Discordant note

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div