Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

جے یو آئی کی خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی کس نے جمع کروائے؟

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو معطل کر دیا، انکوائری کا حکم
شائع 12 مارچ 2024 10:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

جے یو آئی کی خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی کس نے جمع کروائی؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات بتا دی، ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی صدف احسان نامی خاتون نے جمع کروائے جبکہ جے یو آئی کی ترجیحی فہرست میں صدف یاسمین کا نام شامل تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدف یاسمین نامی کسی خاتون نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

الیکشن کمیشن نے معاملے پر سماعت کا فیصلہ کر لیا، جمیعت علمائے اسلام اور دیگر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے جبکہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو معطل کر کے نکوائری کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےنوٹیفکیشن منسوخ کرکے تحقیقات کرنےکی درخواست دی تھی۔مولانا فضل الرحمان نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ صدف احسان نہ پارٹی رکن ہیں اور نہ یہ نام ہماری فہرست میں ہے، صدف احسان کا نوٹیفکیشن منسوخ کرکے حنا بی بی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے اور اجنبی خاتون کے نوٹیفکیشن کی تحقیقات کرائی جائیں۔

ECP

JUIF

ECP Letter

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

Election Rigging

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div