Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کوئٹہ : شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز
شائع 19 مارچ 2024 08:02am

کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ اس کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے جنوب مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا۔

بلوچستان

earthquake

Met Office