Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

سعودی عرب کے وزیر دفاع کے لیے نشانِ پاکستان کا اعزاز

صدر آصف زرداری نے شہزادہ خالد کو اعزاز دیا، وزیر اعظم اور مسلح افواج کے سربراہوں کی بھی شرکت
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2024 05:12pm

یومِ پاکستان کے پُرمسرت موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع کو نشانِ پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ایوانِ صدر میں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نشانِ پاکستان کا اعزاز دیا۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت تمام مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔

سعودی وزیر دفاعی شہزاد خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے میں گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔

صدر مملکت نے سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ، راجہ محمد ظفرالحق اور ڈاکٹر شمشاد اختر کو نشانہ امتیاز سے نوازا۔

ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، ،مفتی عبدالشکور مرحوم، فواد حسن فواد، راجہ نعیم اکبر اور دیگر کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف سےسعودی عرب کے وزیردفاع نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی

ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی اورخطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا، ونوں ممالک میں سیکیورٹی شعبےمیں تعاون بڑھانےپربات چیت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم سعودی ولی عہد کےدورہ پاکستان کےمنتظر ہیں، ملاقات میں خواجہ آصف اورآرمی چیف جنرل عاصم منیربھی موجود تھے۔

Dr Shamshad Akhtar

saudi defence minister

NISHAN E PAKISTAN

PRINCE KHALID BIN SALMAN BIN ABDUL AZIZ

RAJA ZAFAR UL HAQ

SYED QAIM ALI SHAH

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div