Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

لاہور: اچھرہ واقعے میں نامزد 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

عربی خطاطی والا کُرتا پہننے پر خاتون کیخلاف توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا
شائع 25 مارچ 2024 10:40am

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں عربی خطاطی والا لباس پہننے کی بناء پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کےجج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔

تینوں ملزمان میں التمش ،ندیم اورعادل شامل ہیں۔

پولیس نے عبوری ضمانتوں کروانے والے 2ملزمان علیم الدین اور خالد شہنشاہ کو مقدمے سے بے گناہ قرار دیا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ اچھرہ پولیس نے درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ 25 فروری کو لاہور کی مقامی مارکیٹ میں خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا، خاتون کے کُرتے پر عربی الفاظ درج تھے جس نے ہجوم کو مشتعل کیا۔

اے ایس پی شہر بانو اہلخانہ سمیت سعودی شاہی مہمان بنیں گی

خطاطی پر مبنی ملبوسات بیچنے والے پاکستانی برانڈ کا گاہکوں کو اہم مشورہ

تاہم یہ الفاظ قرآنی آیات نہیں بلکہ عربی زبان کے الفاظ تھے۔ اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی کے بروقت اقدام نے خاتون کو مجمع سے بچایا تھا۔

lahore

female blasphemy

arabic calligraphy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div