Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

گھر کے اندر زعفران اگاکر پونے 12 لاکھ روپے ماہانہ کمانے کا نسخہ

بھارت کے رمیش گیرا کا 100 مربع فٹ کے کمرے میں کامیاب تجربہ، اب اانسٹیٹیوٹ چلا رہے ہیں
شائع 29 مارچ 2024 02:51pm

بھارت کے ایک باشندے نے نوئیڈا میں واقع اپنے گھر میں کشمیری زعفران اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ 65 سالہ ریٹائرڈ سرکاری افسر رمیش گیرا نے اپنے گھر میں چھوٹے سے رقبے پر زعفران اگاکر ماہانہ ساڑھے تین لاکھ بھارتی روپے (پونے بارہ لاکھ پاکستانی روپے) کمانے کا نسخہ دیا ہے۔

رمیش گیرا نے این آئی ٹی کروک شیترا (ہریانہ) سے الیکٹریکل انجینیرنگ کی ڈگری لینے کے بعد تین عشروں تک کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں کام کیا۔ اس دوران انہیں وسیع سفر کا موقع بھی ملا۔ اس سے کے نتیجے میں وہ مختلف خطوں کی خصوصیات سے بخوبی واقف ہوگئے۔

2002 میں رمیش گیرا نے جنوبی کوریا میں 6 ماہ قیام کے دوران محدود کاشت کاری کے کئی طریقے (ہائیڈروپونکس، مائیکرو گرینز اور زعفران کی اِن ڈور کاشت کاری) سیکھے۔

دی بیٹر انڈیا سے انٹرویو میں رمیش گیرا نے کہا کہ انہوں نے کاشت کاری کے جدید ترین طریقوں میں دلچسپی لی اور اس حوالے سے تجربے کرنے کا سوچا۔ اس دوران انہیں پتا چلا کہ بھارت اپنی ضرورت کا 70 فیصد زعفران ایران سے درآمد کرتا ہے۔ انہوں نے سوچ لیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد گھر میں زعفران اگانے پر توجہ دیں گے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد رمیش گیرا نے 2017 میں 100 مربع فٹ کے کمرے میں زعفران اگانے کا سلسلہ شروع کیا۔ موزوں ماحول پیدا کرنے کے لیے انہوں نے چار لاکھ روپے خرچ کیے۔ کشمیر سے زعفران کے بیج خریدنے پر انہوں نے مزید 2 لاکھ روپے خرچ کیے۔

رمیش گیرا نے بتایا کہ بنیادی سرمایہ کاری ہی کچھ زیادہ ہے۔ اس کے بعد کچھ زیادہ خرچ نہیں کرنا پڑتا اور خطیر آمدنی ہوتی ہے۔ اگر کسی کو برآمدی تجارت کا تجزیہ ہو تو ایک کلو زعفران 6 لاکھ (بھارتی) روپے میں برآمد کرسکتا ہے۔

رمیش گیرا نے دوسروں کو بھی محدود رقبے میں زعفران کاشت کرنا سکھایا ہے۔ اب وہ نوئیڈا میں آکرشک سیفرون انسٹیٹیوٹ چلا رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک 370 افراد کو زعفران اگانے کی کامیاب تربیت دی ہے۔ ان کے دو روزہ آن لائن کورس کی فیس بارہ ہزار روپے ہے۔

SAFFRON CULTIVATION

NOIDA, INDIA

HOME BASED

RAMESH GERA

THE BETTER INDIA

RETIRED OFFICER

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div