Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتا دی

جس دن چاند نظر آنے کے امکانات ہیں اس دن ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہے گا
شائع 01 اپريل 2024 11:40am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

نئے چاند کی پیدائش آٹھ اپریل کو رات گیارہ بجکر اکیس منٹ پر ہوگی۔ اٹھ اپریل کو چاند کی عمر انیس سے بیس گھنٹے ہوجائے گی۔

غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ پچاس منٹ سے زائد ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اپریل کو چاند نظرآنے کے امکانات ہیں، جنوبی علاقوں سمیت ملک کے زیادہ تر مقامات پر اس دن مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔

Eid ul Fitr

Moon sighting

ramadan 2024