Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کا بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے لئے اقدامات کا حکم

مریم نواز کا عید پر بے گھر افراد کے درمیان پہنچ گئیں
شائع 10 اپريل 2024 03:33pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلاحی ادارے چمن، عافیت اور درالفلاح کا دورہ کیا۔ بے سہارا، بےگھر لوگوں میں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ مریم نواز نے بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے لئے اقدامات کا حکم بھی جاری کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کو دیکھ کر ”چمن“ میں ننھے بچے کھل اٹھے۔ مریم نواز ”چمن“ کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔

مریم نواز نے بچوں کے ساتھ گپ شپ لگائی۔ بچوں سے ان کی تعلیم اور مشاغل کے بارے میں دریافت کیا۔ گفٹ پیش کرنے پربچوں نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

بے سہارا اور بے گھر بزرگوں کیلئے قائم ادارے ”عافیت“ مرکز بھی گئیں۔ ”اولڈ ایج ہوم عافیت“ میں مقیم 39 بزرگ مرد وخواتین کی خیریت دریافت کی۔ مریم نواز نے مریض خاتون کو ساتھ بٹھایا اور چوڑیاں پہنائیں۔ جب کہ عید مبارک کہنے پر بزرگ آبدیدہ ہو گئے۔

وزیراعلیٰ نے بے سہارا بیوہ خواتین کے لئے قائم ”دارالفلاح“ کا بھی دورہ کیا۔ دارالفلاح میں مقیم 8 بیوہ خواتین اور ان کے بچوں سے ملاقاتیں کی۔ یتیم اور کمسن بچوں کو پیار کیا اور گلے لگا لیا۔

بچے اور ان کی ماؤں نے مریم نواز کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب ٹیکس ڈے کے موقع پر اہم پیغام جاری کیا۔ کہا، ٹیکس ڈے کا مقصد عوام میں ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے شعور اور آگہی پیدا کرنا ہے۔ عوام کا ٹیکس عوام کی امانت ہے۔ ٹیکس کی ادائیگی ہر شہری کی ذمہ داری ہے، شفافیت سے خرچ حکومت کا فرض ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے یوم دستور کے موقع پر پیغام میں کہا، یوم دستور منانے کا مقصد آئین کے بانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ یوم دستور اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ آئین کی بالا دستی کو ہمیشہ برقرار کھا جائے گا۔

Eid ul Fitr

Hajj Visa

CM Punjab Maryam Nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div