Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

جمال شاہ کی بچپن کی عید کیسی ہوتی تھی؟ آج نیوز کے ساتھ دلچسپ گفتگو

جمال شاہ نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کیا
شائع 11 اپريل 2024 09:17pm

پاکستان کے معروف اداکار اور ہدایت کار جمال شاہ کا کہنا ہے بچپن کی جو عید تھی وہ کبھی دوبارہ واپس نہیں آسکتی۔

جمال شاہ نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کیا اور بتایا کہ وہ کس طرح عید مناتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ روزے کرھ کر ہم عید کے انتظار میں ہوتے تھے، ایک دو جوڑے یا کبھی ایک جوڑا ہوتا تھا، جوتے ہوتے تھے جو ہم ایک دوسرے کو دکھایا کرتے تھے۔

جمال شاہ نے بتایا کہ ہماری طرف عید الفطر کو چھوٹی عید کہتے ہیں، اس میں نماز کے بعد میلے ہوا کرتے تھے، اور ان میلوں میں سب سے پسندیدہ کھیل انڈے لڑانے کا ہوا کرتا تھا، اس کا ایسٹر ایغز کے ساتھ بھی تعلق ہے، رنگین انڈے اور خاص طور پر بنائے گئے انڈے قطار در قطار پڑے ہوتے تھے اور ہم انہیں لڑاتے تھے، کوئی جیت جاتا تھا کوئی ہار جاتا تھا، میلوں میں رقص ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی اپنی آب و تاب کے ساتھ نظر آتی تھی، ثقافتوں کا تبادلہ بہت بڑے لیول پر ہوا کرتا تھا۔

جمال شاہ نے کہا کہ کوئٹہ کے قریبن ایک شہر ہے جہاں میلہ ہوا کرتا تھا جو دو دو ہفتے چلا کرتا تھا، افغانستان سے نامور گلوکار اور موسیقار آتے تھے، ان کے بڑے بڑے ٹینٹس ہوتے تھے، رقص ہوتے تھے، لیکن افغان سویت جنگ کی وجہ سے ان سب چیزوں کو ختم کردیا گیا۔

Eid ul Fitr

Jamal Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div