Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

یونان کی تاریخی مسجد ینی میں 100 سال بعد نماز کی ادائیگی

مسجد میں آخری مرتبہ 1923 میں نماز ادا کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2024 10:03am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

یونان میں تاریخی مسجد ینی میں 100 سال بعد آج امامت کی گئی اور نماز ادا کی گئی۔

یونان کے دوسرے بڑے شہر تھاسالونیکی میں آج تاریخی مسجد ینی میں 100سال کے بعد نمازیوں نے نماز ادا کی۔

مسجد میں آخری مرتبہ 1923 میں نماز ادا کی گئی تھی جس کے بعد آج تقریباً 100 سال بعد اس مسجد کو شہر کے مقامی مسلمانوں کے لیے مصری نژاد امام طحہٰ عبدل قلیل کی امامت میں نمازِ عیدالفطر ادا کرنے کے لیے کھولا گیا۔

مسجد کو رات 3 بجے کھول کر سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد صبح پولیس کی نگرانی میں نماز عیدالفطر ادا کرنے کے لیے شہر کے مسلمانوں کو اندر جانے کی اجازت دی اور انہوں نے نماز ادا کی جس کے بعد شہری بہت خوش دکھائی دیے۔

انہوں نے اس تاریخی مسجد کو نماز کے لیے کھولے جانے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مسجد ینی کو تھاسالونیکی شہر میں اسلام قبول کرنے والے یہودیوں کے لیے 1902ء میں اٹالین آرکیٹیکٹ نے تعمیر کیا تھا۔

Mosque

Greece

Eid ul Fitr

Eid Prayer

historic Mosque

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div