Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

عید پر شریک حیات کو کرنسی نوٹوں سے بنے گلدستے دینا پاکستانی سوشل میڈیا انفلونسرز کو مہنگا پڑ گیا

سوشل میڈیا صارفین نے اسے خطرناک ٹرینڈ قرار دے دیا
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2024 04:34pm

اس عید پرکئی یوٹیوبرزکی جانب سےسوشل میڈیا پرایسی ویڈیوز شیئر کیں، جس میں وہ اپنی شریک حیات کو کرنسی نوٹوں سے بھرے ہوئے گلدستے پیش کر کے اپنے پیار کا اظہار کر رہے ہیں۔

ان ویڈیوز میں اقرا کنول، زرناب ٖفاطمہ، اور ڈاکٹر مدیحہ کو اپنے شوہروں سے نوٹوں سے بھرے گلدستے وصول کرتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ مشہوریو ٹیوبر ڈکی بھائی نے بھی اپنی بیگم کو بھاری رقم عید پر دی ہے۔

عید کے مذہبی تہوار پر اس طرح کی عیدی اپنی بیویوں کو دینے کے رواج کو سوشل میڈیا صارفین اور کئی مشہور شخصیات کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مشہور پاکستانی ٹرانسپلائٹ ہیپاٹولوجسٹ اورگیسٹرواینٹرولوجسٹ ڈاکٹرعفان قیصرنے فیس بک اکاونٹ پراپنی ایک تازہ آفیشیل ویڈیو میں سوشل میڈیا پر جوڑوں کے اس طرزعمل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ایک خطرناک ٹرینڈ قرار دے دیا۔

انہوں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ ایسی عیدیوں کے بعد عام گھر کی لڑکی کسی گھر میں کیسے بسے گی۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی تائید کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں اس طرح کی مصنوعی چمک دمک سے متاثر نہیں ہوتی ہیں۔

ایک ناراض صارف نے تو ایسے ویلوگ کو بین کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ جبکہ ایک صارف نے حکومتی سطح پر بہترین معاشرے کے قیام کے لیے پیغامات دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Eid ul Fitr

lifestyle

celebrities eid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div